وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس ،مختلف گروپس کے گریڈ21 کے افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دیدی گئی

پیر 11 جنوری 2016 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کے اجلاس میں مختلف گروپس کے گریڈ21 کے افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دیدی گئی ، ترقی پانے والوں میں ڈی ایم جی کسٹمز، پوسٹل اینڈ سروسز، کامرس اینڈ ٹریڈز کے افسران شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف گروپس کے گریڈ 21 کے افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کے امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران ڈی ایم جی کسٹمز ، پوسٹل اینڈ سروسز، کامرس اینڈ ٹریڈز،ان لینڈ ریونیواور انفارمیشن کے مختلف افسروں کو گریڈ 21 سے گریڈ22 میں ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی اجلاس میں فارن سروسز کے چار افسروں کی بھی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :