نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملکی سالمیت کا منصوبہ ہے،زعیم قادری

دہشت گردی کے خلاف جاری نیشنل ایکشن پلان کو ن لیگ کا پلان کہنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے،پنجاب شروع دن سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ،ترجمان پنجاب حکومت

پیر 11 جنوری 2016 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری نے بلاول بھٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملکی سا لمیت کا منصوبہ ہے۔پنجاب پر الزام لگانے سے پہلے بلاول بھٹو سندھ میں ہونے والی ریکارڈکرپشن اور دہشت گرد پرستوں پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری نیشنل ایکشن پلان کو (ن) لیگ کا پلان کہنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

پنجاب شروع دن سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے۔سیدزعیم حسین قادری نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب نے اپنے وزیرداخلہ ، بے شمار پولیس و سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی قربانی دی ہے۔دہشت گردی کیلئے کرپشن سے حاصل کی گئی رقم برآمد کرنا اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :