ملک میں گیس بحران سنگین شدت اختیار کر گیا ہے، ہر گلی و محلے میں احتجاج ہو رہا ہے، حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، گدھوں کے گوشت بارے وزیر خزانہ بہتر جواب دے سکتے ہیں
تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
پیر 11 جنوری 2016 22:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں گیس بحران سنگین شدت اختیار کر گیا ہے، ملتان کے ہر گلی و محلے میں احتجاج ہو رہا ہے، حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، گدھوں کے گوشت بارے وزیر خزانہ اسحاق ڈار بہتر جواب دے سکتے ہیں۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب جا کر تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے موقف کی طرف آنا شروع کر دیا ہے، ایران اور سعودی عرب کے تنازعے پر پاکستان کے کردار اور 34رکنی اتحاد بارے (آج) منگل کو ہمیں سرتاج عزیز بریفنگ دیں گے، جس کے بعد اس معاملے پر تفصیلی بات چیت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ دکھائی نہیں دیتا،اگر سالمیت کو خطرہ ہوا تو پوری پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہو گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.