قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی محمود اچکزئی کا ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ

ایوان میں ارکان موجود ہی نہیں توپھرکاروائی کو معطل کر دینا چاہئے، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کاموقف

پیر 11 جنوری 2016 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو نعت رسو ل مقبول ؐ کے بعد پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخا ن اچکزئی نے احتجاجاً واک آؤٹ کر لیا ۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں ارکان موجود ہی نہیں لہذا کاروائی کو معطل کر دینا چاہیئے ،انہوں نے یہ بات بغیر مائیک کے کہی تھی ،یہ کہہ کر وہ ایوان سے باہر چلے گئے اور پھر واپس ایوان میں نہ آئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تو تلاوت کلا م پاک اور نعت کے بعد پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ وقفہ سوالات کے دوران اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور انہوں نے سپیکر کی توجہ ایوان میں موجود خالی کرسیوں کی طرف دلائی اور کہا کہ یہ کیا ہورہا ہے ، ایوان کی کاروائی کو معطل کیا جائے ۔انہوں نے یہ بات بغیر مائیک کے کہی تھی ،اس لئے سپیکر نے انکی بات پر کوئی توجہ نہیں دی اور ایوان کی کاروائی چلاتے رہے