سینیٹ ، اسلام آباد میں نئے رہائشی سیکٹرز کی تعمیر،پاکستانی مصنوعات کیلئے بیرون ممالک میں نئی منڈیوں کی تلاش،ملک میں وی آئی پی پروٹوکول پر پابندی اور پی اے آر سی کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے متفقہ طورپر4قراردادیں منظور

پیر 11 جنوری 2016 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) سینیٹ میں اسلام آباد میں نئے رہائشی سیکٹرز کی تعمیر،پاکستانی مصنوعات کیلئے بیرون ممالک میں نئی منڈیوں کی تلاش،ملک میں وی آئی پی پروٹوکول پر پابندی اورپاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے متفقہ طورپر4قراردادیں منظورکرلی گئیں۔ پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل(ر)سید طاہر حسین مشہدی نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان سفارش کرتاہے کہ حکومت پاکستانی اشیاء کیلئے بیرونی ممالک میں نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

قرارداد پر رائے شماری کے بعد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی۔ایم کیو ایم کے سنیٹر محمد علی خان سیف نے قرارداد پیش کی کہ ملک میں وی آئی پی پروٹوکول پر فوری پابندی عائد کی جائے تاکہ اس پروٹوکول کی وجہ سے عوام کے درپیش مشکلات سے محفوظ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے قرارداد پر رائے شماری کے بعد قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل(ر)سید طاہر حسین مشہدی نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان سفارش کرتاہے کہ حکومت پاکستانی زرعی تحقیقاتی کونسل کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے۔قرارداد پر رائے شماری کے بعد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی۔

متعلقہ عنوان :