اہم ایشو پر پارٹی کے نقطہ نظر کے حوالے سے پمفلٹ کی اشاعت ،بھرپور اپوزیشن اور نئے چہروں کوآگے لایا جائے ،رہنماؤں کی بلاول بھٹو کو تجاویز
پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے پنجاب کے سابق صدور قاسم ضیاء،رانا آفتاب ، امتیاز صفدر وڑائچ اور مخدوم شہاب الدین نے بھی ملاقات کی
پیر 11 جنوری 2016 22:03
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت مرکزی رہنماؤں کے اجلاس میں اہم ایشو پر پارٹی کے نقطہ نظر کے حوالے سے پمفلٹ کی اشاعت ،بھرپور اپوزیشن کرنے اور نئے چہروں کوآگے لانے کی تجاویز دی گئی ہیں ۔گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن میں بلاول ہاؤس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، سینیٹرز اور دیگر رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آنے والے وقت میں پنجاب میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے گا ،پارٹی کی سینئر قیادت ،کارکنوں اور نئے آنے والوں کے ساتھ ملکر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید والی پارٹی بنایا جائے گا ۔
بلاول بھٹو نے اجلاس میں تمام رہنماؤں کی باتوں کو غور سے سنا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رہنما او راراکین اسمبلی پنجاب میں مشکل حالات میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں جس سے ان کی پارٹی کے ساتھ وفا داری اور بھٹو شہید اوربے نظیر بھٹو شہید کے نظریے سے محبت ثابت ہوتی ہے۔ اجلاس میں رہنماؤں نے اپنے خطاب کے دوران مختلف تجاویز بھی دیں۔
انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کہا کہ آپ کو فوری طور پر پنجاب میں اپنی ایک نئی ٹیم بنا لینی چاہیے اور اب پنجاب میں ایک حقیقی اپوزیشن کرنی چاہیے ۔سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی دہشتگردی کے خلاف پالیسی آج قومی پالیسی بن چکی ہے عمران خان نے حکومت تو حاصل کرلی ہے لیکن عوام کے لئے کچھ نہیں کررہے ۔پیپلز پارٹی کو بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا ہوگا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پارٹی کو ہر اہم ایشو پر ایک پمفلٹ شائع کرنا چاہیے جس میں پاٹی کا واضح نکتہ نظر ہوتاکہ پارٹی کا ہر عہدیدار اور کارکن اس کو دیکھ کر اسی کے مطابق موقف دے سکے ۔انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تجویز دی کہ وہ پارٹی میں نئے چہروں کو آگے لے کر آئیں ۔بلاول ہاؤس میں پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدور قاسم ضیاء،رانا آفتاب احمد خاں، امتیاز صفدر وڑائچ اور مخدوم شہاب الدین نے بھی ملاقات کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.