Live Updates

برطانیہ نے عمران خان کو درپیش خطرات کے بارے میں ان کے بچوں اور سابق اہلیہ جمائما کو آگاہ کردیا ،سرگرمیاں سیکیورٹی اہلکاروں کی تجویز کے مطابق جاری رکھنے کی تجویز

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 11 جنوری 2016 21:33

برطانیہ نے عمران خان کو درپیش خطرات کے بارے میں ان کے بچوں اور سابق ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری۔2016ء ) برطانوی حکام نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے بچوں اور سابق اہلیہ جمائما خان کو عمران خان کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا ہے ۔ سیکیورٹی سے متعلق برطانوی اداروں نے عمران خان کو سیکیورٹی کے معاملات میں احتیاط برتنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ انہیں اپنے سیکیورٹی سٹاف کی تجاویز کو خاطر میں لانا چاہئے ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے عمران خان کو درپیش سیکیورٹی خطرات کے بارے میں برطانوی حکام کو آگاہ کیا تھا جس میں مبینہ طور پر کچھ گرفتار ملزموں کے اعترافی بیانات کو بنیاد بنا کر کہا گیا تھا کہ عمران خان شدید ’تھریٹ ‘ میں ہیں اور انہیں اپنی سرگرمیوں میں یہ تھریٹس ذہن میں رکھنا چاہئیں لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے اور اپنی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی مناسب طور پر خاطر میں نہیں لاتے جو کسی بڑے نقصان کا موجب ہوسکتا ہے ۔ انہیں اپنی سرگرمیاں محدود اور سیکیورٹی سٹاف کی تجاویز کے مطابق رکھنا چاہئیں ۔ پاکستانی اداروں کی انفارمیشن شیئرنگ کے بعد برطانوی حکام نے یہ شیئرنگ عمران خان کے بچوں اور سابق اہلیہ سے بھی کی اور انہیں خطرات سے آگاہ کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :