بیرون ممالک کو فروخت کیے گئے اسلحہ کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

2013 ء سے اب تک 8 ممالک کو 9790 بندوقیں فروخت کی گئیں،سب سے زیادہ بندوقیں کینیا نے خریدیں،رانا تنویر

پیر 11 جنوری 2016 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) وزارت دفاع پیداوار رانا تنویر حسین نے موجودہ حکومت کے دور بیرون ممالک کو فروخت کئے گئے اسلحہ کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی ہیں۔ آٹھ ممالک کو 9790 بندوقیں فروخت کی گئیں۔ وزارت دفاعی پیداوار کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2013 ء سے اب تک دنیا کے آٹھ ممالک کو 9790 بندوقیں فروخت کی گئیں۔ پاکستان سے سب سے زیادہ بندوقیں کینیا نے خریدی ہیں جن کی تعداد 3600 ہے جبکہ لکسمبرگ نے 3280 ‘ امریکہ 1791 ‘ برطانیہ 524 ‘ بحرین‘ 300 ‘ سعودی عرب نے 200 بندوقیں خریدی ہیں۔ جنوبی امریکہ نے ساٹھ اور کوریا نے سب سیکم 35 بندوقیں پاکستان سے خریدی ہیں۔