کراچی،انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان

پیر 11 جنوری 2016 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) انٹربینک مارکیٹ میں پیر کے روز روپے کے مقابلے ڈالرقدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں3پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید104.95روپے سے کم ہو کر104.92روپے اور قیمت فروخت 105روپے سے کم ہوکر104.97رو پے پرآگئی جبکہ10پیسے کے اضا فے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید105.90روپے سے بڑھ کر106رو پے اورقیمت فروخت106.10روپے سے بڑ ھ کر106.20رو پے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو یورو کی قدر میں15پیسے کی کمی د یکھی گئی جس کے بعدیورو کی قیمت خرید115.75روپے سے کم ہو کر115.60رو پے اورقیمت فروخت116.75رو پے سے کم ہو کر116.60روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید155روپے اورقیمت فروخت156رو پے پر مستحکم ر ہی

متعلقہ عنوان :