اٹک،وزیر اعلیٰ پنجا ب ادبی مقابلوں کے زیر اہتمام ضلع میں انگلش مباحثوں ، مضمون نویسی اور تقاریر کا اہتمام

پیر 11 جنوری 2016 20:40

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجا ب ادبی مقابلوں کے زیر اہتمام ضلع اٹک میں انگلش مباحثوں ، مضمون نویسی اور تقاریر کا اہتمام کیا گیا ۔ انٹر سطح پر انگلش مباحثوں میں انعام الحق ، آفتاب احمد، لیاقت علی اور اسامہ اقبال نے بالترتیب اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی ۔ انٹر سطح پر اردو مباحثوں میں محمد ایاز، آفتاب احمد، شہر یار انجم نے اول دوم او ر سوم پوزیشن حاصل کی، انٹر سطح پر خواتین کے مقابلوں میں انگلش مباحثوں میں ذوہافاطمہ، کائنات شبیر اور اروما ریاض،اور اردو مباحثوں میں اقرا عبدلمالک ، سمینہ بی بی، شمائلہ قیوم نے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی۔

ڈگری سطح پر انگلش مباحثوں میں محمد جابر، اردو مباحثوں میں محمد فیضان اور محمد جابر نے پوزیشنیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے مقابلوں میں ڈگری سطح پر مریم رحمان، ترنم عمران، فائزہ اقبال، اردو مباحثوں میں سحر شیخ، مہ پارہ بتول، فوزیہ جاویدنے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں، پوسٹ گریجویٹ سطح پر صبا اعوان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مضمون نویسی کے مقابلوں میں انٹر سطح پر یاسر علی، لطیف اللہ ، صائق رحمان، اسامہ طفیل، محمد ارسلان، بلال طارق نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔

انٹر سطح پر خواتین کے مضمون نویسی کے مقابلوں میں فریحہ ، نازیہ ، قراةالعین، نیہا مشتاق ، اقرا عزیز،عدینہ امیر نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں، ڈگری سطح پر مضمون نویسی کے مقابلوں میں عبدالرحمان، خضر حیات، بابر محمود ، اسد علی خان، حمزہ ریاض ، محمد وسیم نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں، ڈگری سطح پر خواتین کے مضمون نویسی کے مقابلوں میں اسوہ عریب ، نوشین بی بی، راحیلہ ممتاز ، تہرین فاطمہ، آمنہ یاسین، مناہل یاسین نے نمایاں پوزیشینیں حاصل کیں۔

پوسٹ گریجویٹ سطح پر مقدس نازنین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقاریر کے مقابلے میں انٹر سطح پر محمد ایاز، محمد فیضان ، شاکر زمان نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں، انٹر سطح پر خواتین کے تقاریری مقابلوں میں ثنا فاروق، رمشہ بی بی، علینہ ارشد نے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ ڈگری سطح پر تقریری مقابلوں میں محمد عثمان، فیضان، عزیر یامین نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں، ڈگری سطح پر خواتین کے تقریری مقابلوں میں عالیہ خاتون، بدرالنساء، رخشندہ ریاست نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔ ان مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والی طلبہ و طالبات ڈویژن اور صوبائی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں حصہ لیں گے

متعلقہ عنوان :