سینیٹ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

پارلیمانی طریقہ کار اور امور میں بہتری ، قواعد وضوابط میں مجوزہ ترامیم،ایوان کی کاروائی و دیگر امور پر غور حالیہ اجلاس تقریباًدو ہفتے جاری رہے گا،اجلاس میں فیصلہ

پیر 11 جنوری 2016 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا ایک اہم اجلاس سوموار کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پارلیمانی طریقہ کار اور امور میں بہتری لانے اور قواعد وضوابط میں مجوزہ ترامیم،ایوان کی کاروائی کے علاوہ حالیہ اجلاس سے متعلق دوسرے اہم امور کے حوالے سے بھی معاملات زیرغورآئے۔

(جاری ہے)

حالیہ اجلاس تقریباًدو ہفتے جاری رہے گا۔اعلی سطح کے اس اجلاس میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور ان کے علاوہ سینیٹرز سعید غنی ،کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی ،اقبال ظفر جھگڑا ،مشاہد حسین سید،محمد عثمان خان کاکڑ،ساجد حسین طوری،میرمحمد کبیر شاہی،محمد طلحہ محمود اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک بھی شامل تھے۔سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے سابقہ اجلاس میں دی گئی سفارشات پر ہونیوالی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :