وفا قی پولیس کی کا رروائیاں ، 10ملزمان گرفتار

بھاری مقدار میں منشیات ،اسلحہ گولہ بارود اور ما ل مسروقہ بر آمد ،مقدما ت درج

پیر 11 جنوری 2016 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2کلو 150گر ام چرس ، 20لیٹرکھلی شراب، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔تفصیلا ت کے مطا بق سی آئی اے پولیس نے دوران گشت دو ملزمان محمد وقاص رحیم اور محمدسلیمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2کلو 150گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دوران گشت ملزم پر ویز مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 20لیٹر شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ کو رال پولیس نے دوران گشت دو ملزمان نو ید احمد اور اشتیا ق احمد کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے ایک عدد ایس ایم جی گن اور ایک عدد کلاشنکو ف معہ 52عدد روند بر آمد کرلیے۔

(جاری ہے)

تھا نہ مار گلہ پولیس نے کا ر چوری میں ملو ث دو ملزمان عمر ان علی شاہ اور ایا ز محمو د کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر لیے گئے ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتاری کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران تین پیشہ وربھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے

متعلقہ عنوان :