سی ڈی اے وزیراعظم ہاؤس سے ہیلی پیڈ تک نئی سڑک کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری دیدی

muhammad ali محمد علی پیر 11 جنوری 2016 20:22

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11جنوری 2016 ء) سی ڈی اےنے وزیراعظم ہاؤس سے ہیلی پیڈ تک نئی سڑک کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے ہیلی پیڈ تک کیلئے تین میل کا فاصلہ ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو کسی بھی دورے کیلئے ہیلی پیڈ تک پہنچنے کیلئے 3 میل کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی دارلحکومت کی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے آدھا کلومیٹر سڑک کیلئے پانچ کروڑ روپے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔ سڑک وزیراعظم ہاؤس کے گیٹ نمبر 3 سے ایوان صدر ہیلی پیڈ تک جائیگی۔ تعمیر کے بعد سڑک کی دیکھ بھال اور مرمت پر سالانہ 20 لاکھ روپے خرچ کیے جایا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :