آرمی چیف سے امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن کی ملاقات،خطے اور افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششیں قابل ستائیش ہیں ، رچرڈ جی اولسن

پیر 11 جنوری 2016 19:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ جی اولسن نے پیر کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کی صورتحال خاص طور پر بات چیت میں زیر غور لائی گئی ۔ امریکی خصوصی نمائندے نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔