حویلیاں کے تعلیمی اداروں میں بچوں کو اچھی تعلیم دی جا رہی ہے، سردار اورنگزیب نلوٹھہ

پیر 11 جنوری 2016 19:18

حویلیاں۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ آج کے نونہالوں نے کل ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے، حویلیاں کے تعلیمی اداروں میں بچوں کو اچھی تعلیم دی جا رہی ہے، ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے ملک میں بہترین تعلیمی ادارے قائم ہیں جن میں بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وہ علامہ اقبال پبلک سکول اینڈ گرلز کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز، کنونمنٹ بورڈ کے چیئرمین لیاقت خان جدون، والدین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایم ڈی حسین شوکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1978ء میں ہم نے سکول کا اجراء کیا جو اب کالج بن گیا ہے، ہمارے سکول سے تعلیم حاصل کر کے جانے والے بچے آج اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو کر اپنے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سکول کی پرنسپل نے کہا کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کریں گے، اس سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔تقریب کے آخر میں ایم ڈی حسین شوکت نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :