حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پاک چین راہداری منصوبے پر شکوک شبہات پیدا ہو رہے ہیں: خورشید شاہ

muhammad ali محمد علی پیر 11 جنوری 2016 19:17

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11جنوری 2016 ء) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پاک چین راہداری منصوبے پر شکوک شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پاک چین راہداری منصوبے پر شکوک شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ اقتصادی راہداری منصوبے پر غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ حکومت اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ سعودی حکام سے کیا باتیں ہوئیں، حکومت کی جانب سے ہمیں بتایا جائے۔