12 سفارتخانوں میں ریڈ ایبل پاسپورٹ کی مشینیں خراب ہو گئیں

ساڑھے تین ارب روپے منصوبہ سے صرف 97 میں سے 22 سفارتخانوں میں یہ سہولت فراہم ہوئی تھیں ، وزارت داخلہ کی ناقص کارکردگی سامنے آ گئی

پیر 11 جنوری 2016 19:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) وزارت داخلہ کی سست روی کے باعث بیرون ملک پاکستان کے بارہ سفارتخانوں میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فراہمی کی سہولت تعطل کا شکار ہو گئی ہے ۔ ان سفارتخانوں میں مشین ریڈ ایبل پاسپوبرٹ کے لئے مشینری کی فراہمی پر 3 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی تھی جس سے 12 ممالک میں لاکھوں پاکستانیوں کو جدید پاسپورٹ فراہم کئے جا رہے تھے ۔

آن لائن کو ملنے والی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ سفارتخانوں میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے والی مشینیں خراب پڑی ہیں جن کی مرمت بروقت نہیں کرائی گئی ہے اور لاکھوں سمندر پار پاکستانی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے حصول کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر اوٹاوا ، دمشق ، شام ، سپین کے شہر میڈرڈ ، آسٹریلیا کے شہر سڈنی ، تاشقند ، ایتھنز ، دینکور ، واشنگٹن ، ہیگ ، ہوسٹن ، پریٹوریا اور چین کے شہر بیجنگ میں موجود پاکستانی سفارتخانوں سے یہ سہولت تعطل کا شکار ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان نے ساٹھے 3 ارب روپے سے زائد کے فنڈز سے بیرونی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے اجراء کا منصوبہ شروع کیا تھا جس میں صرف 22 سفارتخانوں میں یہ سہولت دی گئی جن میں اب 12 سفارتخانوں میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی مشینإن ناقص میٹریل کے باعث خراب پڑی ہیں جن کی مرمت پر 3 کروڑ روپے خرچ ہونے کے بعد ہی چالو نہیں کیا جا سکیں

متعلقہ عنوان :