کوئٹہ ،مسلح ڈاکو دن دہاڑے جناح روڈ سے اسلحہ کے زور پر ایک شخص سے20 لاکھ لوٹ کر فرار

پیر 11 جنوری 2016 19:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ نامعلوم مسلح ڈاکو دن دہاڑے کوئٹہ کی مین شاہراہ جناح روڈ سے اسلحہ کے زور پر ایک شخص سے20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کی مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار اسلحہ کے زور پر ایک شخص شاہ نواز سے20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص مقامی ماربل کمپنی کا کیشئر تھا مزید کا رروائی سٹی پولیس کر رہی ہے ۔