پشاور،معاون خصوصی اطلاعات مشتاق احمدغنی کے بہنوئی انتقال کرگئے

پیر 11 جنوری 2016 18:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلی تعلیم مشتاق احمد غنی کے بہنوئی حاجی امجد بقضائے الہی انتقال کر گئے جن کی نمازہ جنازہ بار کلب ایبٹ آباد میں ادا کرنے کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں صوبائی وزیرخوراک الحاج قلندر لودھی، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کے علاوہ تحصیل ناظم ایبٹ آباد، بلدیاتی نمائندوں سمیت دیگر سیاسی و عوامی نمائندوں اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :