Live Updates

عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کا اولین حق ہے ،حکومت ناکام رہی ‘عبدالعلیم خان

" ون مین شو" سے تبدیلی نہیں آ سکتی ،تحریک انصاف نظام بدلے گی ‘کینٹ میں تقریب سے خطاب

پیر 11 جنوری 2016 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء ) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر اور این اے 122سے پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام پر گذشتہ 30برسوں سے خاندانی اقتدار مسلط ہے ،’’ون مین شو‘‘ سے صرف آنیاں جانیاں تو ممکن ہیں تبدیلی ہر گز نہیں آ سکتی ،عمران خان نے نئے نظام کا عملی تصور دیا ہے اور انشا ء اﷲ تحریک انصاف عوام کو اقتدار منتقل کرنے کا وعدہ پورا کرے گی ۔

عبدالعلیم خان لاہور کینٹ وارڈ نمبر 3میں سیوریج کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی اور وارڈ نمبر 3سے کونسلر استاد رشید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کا حق اور کسی بھی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لیکن ’’ناکام لیگ‘‘ کی موجودہ حکومت پنجاب میں اشتہارات کے ذریعے سارا زور کریڈٹ لینے پر لگا رہی ہے جبکہ عملی طور پر یہ ناکام ہو چکی ہے ،لاہور جیسے شہر میں کسی کا جان و مال محفوظ نہیں ہر شخص انصاف کے حصول کیلئے سراپا حتجاج ہے جبکہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں کو بھی حکو ت نے’’برائے فروخت ‘‘ لگا رکھا ہے جو اُن کی ناکانی کا کھلا اعتراف ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :