کرنسی اسمگلنگ کیس ،ایان علی کو پاسپورٹ حوالے کرنے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

پیر 11 جنوری 2016 18:15

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملزمہ ایان علی کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے پاسپورٹ حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف کسٹم حکام کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اﷲ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم کورٹ کی جانب سے ملزمہ ایان علی کو پاسپورٹ حوالے کرنے کے خلاف کسٹم حکام کی اپیل پر سماعت کی۔

تاہم پراسیکیوٹر سپریم کورٹ اور وکیل صفائی لطیف کھوسہ لاہور میں عدالتی مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر عدالتی دائرہ اختیاراور درخواست کے قابل سماعت ہونے پربحث کی جائے گی۔