معاشرتی برائیاں عام ہورہی ہے راہ وری روکھنے والی قوتیں کمزور ،شر وفساد قوتیں طاقت ور ہورہی ہے ، جماعت اسلامی حلقہ خواتین بلوچستان

جماعت اسلامی خیر وفلاح اور بھلائی کی تحریک کا نام ہے ، ناظمہ ثمینہ سعید

پیر 11 جنوری 2016 17:26

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین بلوچستان کی ناظمہ ثمینہ سعید نے کہا کہ خواتین وطالبات جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں جماعت اسلامی خواتین وطالبات کی اسلامی بنیادوں کو تربیت کر رہی ہے خواتین معاشرے کی اصلاح کیلئے ہمارا ساتھ دیں جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کی جدوجہد کر رہی ہے ۔

اس وقت خواتین مختلف مسائل کے شکار ہیں بہتر تعلیم وتربیت نہ ہونے کی وجہ سے خاندانی معاشرتی نظام تباہ ہو رہاہے ۔معاشرتی برائیوں عام ہورہی ہے بے راہ روی روکھنے والی قوتیں کمزور اور شروفساد والی قوتیں طاقت ور ہورہی ہے جماعت اسلامی خیر وفلاح اور بھلائی کی تحریک کا نام ہے خیر کی کاموں میں ایک دوسرے سے بڑھ کر مدد کرنی چاہیے تاکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا یا جائیں ۔

(جاری ہے)

اضلاع کی نیے ناظمات جماعت اسلامی کی دعوت گاؤں گاؤں گھر گھر پہنچائیگی تاکہ اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوجائیں ۔تعلیم عام کرنے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے خواتین کو بھی بھر پور کردار ادا کرناچاہیے ۔معاشرہ تعلیمیافتہ بنے گا تو تعلیم عام ہوگی اور خاندان کے خاندان تعلیمیافتہ بنے گی جب تعلیم اور شعور عام ہوگی تو اسلامی پاکستان بن کر بلوچستان خوشحال اور پرامن رہیگا عوام اس جدوجہد میں عوامی قائد سراج الحق کاوشوں میں بھر پورساتھ دیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ مچھ،خانوزئی ،ژوب اور زیارت کے ذیلی جامعات کے دورے کے دوران مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر ضلعی وصوبائی ذمہد اران بھی تھے انہوں نے کہا کہ تعلیم کو عام کر کے ہم اندھیرے اور جہالت وغربت سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔جن قوموں نے تعلیم پرتوجہ دی اور تعلیم کواہمیت دی وہ آج دنیا کی قیادت کر رہی ہیں جماعت اسلامی تعلیم وتربیت کی جدوجہد کر رہی ہیں ہم جہالت کے اندھیروں کو مٹانے کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :