کھانے کا موقع ہی نہیں ملتا،کئی ہفتے لنچ کئے بغیر گزر جاتے ہیں،پرویزخٹک نے پتلی جسامت کی وجہ بتادی

پیر 11 جنوری 2016 17:04

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اپنی پتلی جسامت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کھانے کا موقع ہی نہیں ملتا، گھر کا کھانا اور سبزی پسند ہے ، بھوک لگنے کے باوجود دن کو کھانے کا موقع نہیں ملتا اور کئی ہفتے لنچ کیے بغیر ہی گزر جاتے ہیں ، ویسے کھاناکم کھاناچاہیے تاکہ آپ کا نظام انہضام درست رہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی کمزور صحت اور درازقدسے متعلق سوال کے جواب میں پرویز خٹک نے بتایاکہ سارادن عوام میں مصروفیت کی وجہ سے کھانے کا موقع نہیں ملتا، اگر موقع مل بھی جائے تو گوشت زیادہ نہیں کھاتے ، جوار کی روٹی پسند ہے ، شادیوں میں کھانے بھی نہیں کھاسکتا، مجھے بھی بھوک لگتی ہے مگر موقع نہیں ملتا۔اْنہوں نے کہاکہ دین میں بھی ہے کہ کھانا کم کھائیں ، زیادہ کھانے سے مشینری خراب ہوجاتی ہیں۔ پرویز خٹک پیسٹری ، چاکلیٹ اور مٹھائی شوق سے کھاتے ہیں۔