2015میں انٹرنیشنل بارڈر پر 3پاکستانی دراندازاور7منشیات سمگلر ہلاک کردےئے،344کلوگرام ہےئروئن قبضے میں لی گئی ،بی ایس ایف حکام کا دعویٰ

پیر 11 جنوری 2016 16:58

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) بی ایس ایف حکام نے دعوی کیا ہے کہ2015کے دوران انٹرنیشنل بارڈر پرمختلف کاروائیوں کے دوران3 پاکستانی دراندازوں اور 7 منشیات سمگلروں کو ہلاک کردیاگیا جبکہ 344کلوگرام ہیروئن قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

پیر کو بھار تی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کی طرف سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق2015کے دوران بین الاقوامی سرحد پر پنجاب میں بی ایس ایف کی مختلف کارروائیوں کے دوران3پاکستانی درانداوں اور7منشیات سمگلروں کو مقابلے کے دوران ہلاک کردیا گیا جبکہ اس دوران1720کروڑ روپے مالیت کی 344کلوگرام ہےئروئن قبضے میں لی گئی۔

2015کے دوران91افراد کو منشیات سمگلنگ اور غیرقانونی طورپر سرحد پارکرتے ہوئے گرفتارکیا گیاجبکہ11لاکھ روپے کی جعلی بھارتی کرنسی بھی قبضے میں لی گئی،غیرقانونی طورپر سرحد پارکرنے کی کوشش میں91افراد کو گرفتارکیا گیاجن میں پانچ بھارتی سمگلر شامل ہیں جبکہ دیگر میں58بھارتی20پاکستانی4 بنگلہ دیشی2نائجرین اورایک چینی اورایک نیپالی باشندہ شامل ہے ۔(م ق)

متعلقہ عنوان :