راجن پور کے علاقے جام پور میں 2 مسافر کوچز میں تصادم، 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی

پیر 11 جنوری 2016 16:19

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) راجن پور کے علاقے جام پور میں 2 مسافر کوچز میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے‘ زخمی مسافروں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز راجن پور کے علاقے جام پور کے قریب مخالف سمت سے آنے والی مسافر بسوں میں تصادم ہو گیا۔

(جاری ہے)

بسوں میں تصادم کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد راجن پور کے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 20 زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادچہ تیز رفتاری کے باعث آیا ہے اور دونوں بسوں کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :