اسلام آبادمیں کچی آبادیوں کا معاملہ؛

ایف آئی اے نے عہدید۱روں کو بغیر محکمانہ انکوائری اور ابتدائی تفتیش کے حراست میں لیا،سی ڈی اے

پیر 11 جنوری 2016 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے عہدیدروں کو بغیر محکمانہ انکوائری اور ابتدائی تفتیش کے حراست میں لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے شہرمیں بڑھتی ہوئی کچی آبادیوں کو گزشتہ 7 سالوں میں روکنے میں ناکام ہوئی ہے اور ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے متعدد اہلکاروں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا کیا ہے کہ چیرمین سی ڈی اے نے حال ہی میں ایف آئی اے زون اسلام آباد کے ڈائریکٹر کو خط لکھاہے اور ان سے عہدیداروں کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے حوالے سے توجہ مبذول کروائی ہے۔کیونکہ ایجنسی غیرقانونی کچی آبادیوں کے حوالے سے انکوائری کررہی ہے کہ اس کے لیے کون ذمہ دار ہے ۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایف آئی اے نے سی ڈ ی اے کے 40 سے زائد اہلکاروں اورعہدیداروں کو حراست میں لیا تھااور بہت سوں کو جیل بھیج دیاتھا جبکہ 15 کو اشتہاری قرار دیاگیاتھاکیونکہ وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہ ہوسکے تھے۔ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے چئیر مین سی ڈی اے نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ایف آئی اے کو ریکارڈ پیش کرنے سے قبل پوسٹنگ ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :