انشا جی اُٹھو ، اب پٹیالہ گھرانے میں کیوں نہیں گائی جاتی؟؟ حامد علی خان نے پُر اسرار جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 16:06

انشا جی اُٹھو ، اب پٹیالہ گھرانے میں کیوں نہیں گائی جاتی؟؟ حامد علی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء) : مشہور شاعر ابنٍ انشا کی برسی کے موقع پر اُستاد حامد علی خان سے سوال کیا گیا کہ ”انشا جی اُٹھو “ اب پٹیالہ گھرانے میں کیوں نہیں گائی جاتی۔ جس پر اُستاد حامد علی خان نے پُر اسرار جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب لوگ فرمائش کرتے ہیں تو یہ غزل گانا ہی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ہمارے گھرانے میں یہ تاثر ہے کہ اسی غزل کی وجہ سے ہمارے گھرانے میں 2 اموات ہوئیں جس کے بعد اس غزل سے پرہیز ہی کیا جاتا ہے تاہم فرمائش پر تو گانا ہی پڑتی ہے۔ واضح رہے کہ ابن انشا کی مشہور غزل ”انشا جی اُٹھو اب کُوچ کرو“ کو غزل کے شائقین افراد بہت شوق سے سنتے ہیں اور محفلٍ غزل میں اس غزل کی باقاعدہ فرمائش بھی کی جاتی ہے۔