سندھ اسمبلی میں سنگھار کی تیاریاں، سندھ اسمبلی میں بیوٹی پارلر بنایا جائے گا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغاز سراج درانی نے فیصلہ سنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 15:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء) : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں خواتین کے لیے ایک شاپنگ سینٹر اور بیوٹی پارلر بنانے جا رہے ہیں ۔ اپنا فیصلہ سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردوں کے لیے بھی سیلون بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اسپیکر سندھ اسمبلی نے بتایا کہ خواتین کے لیے بیوٹی پارلر کی خواہش کا اظہار نصرت سحر عباسی نے کیا تھا جبکہ مردوں کے سیلون کی فرمائش نند کمار کی جانب سے کی گئی تھی۔

اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب مائیک تو کھولتے نہیں خواہشیں کیا پوری کریں گے ؟ انہوں نے کہا کہ اسپیکر اپنی کرسی پر بیٹھ کر غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے ہیں۔ان لوگوں سے حکومت چلنے والی نہیں خدارا گھر چلے جائیں، اسپیکر صاحب جھوٹ بولتے ہیں اسمبلی میں حساب لوں گی ۔

متعلقہ عنوان :