پنجاب حکومت نے ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور پی ایچ یوز میں فیملی پلاننگ کے مراکز قائم کردئیے ہیں ‘ بیگم ذکیہ شاہنواز

پیر 11 جنوری 2016 15:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات اور بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ٹھوس بنیادوں پر بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہے اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق جو کام اب تک ہوا ہے اس کے حوصلہ افزائی نتائج بھی نکلے ہیں، حکومت پنجاب نے ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور پی ایچ کیوز میں فیملی پلاننگ کے مراکز قائم کردئیے ہیں۔

اس امر کا اظہار اپنے دفتر میں صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے سول سوسائٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور پی ایچ یوز میں فیملی پلاننگ کے مراکز قائم کردئیے ہیں اور ماں بچے کی صحت کو اولین ترجیح دی جارہی ہے تاکہ دوران پیدائش ماؤں کی اموات کو ممکن حد تک کنٹرول کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر آبادی میں اضافے کنٹرول کے لیے فیملی پلاننگ کے مراکز بہت مفید ثابت ہورہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری سوشل موبلائزر کی ٹیم نہایت فعال اور مثبت طریقے سے آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے جاری مہم کے تحت پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں میں خاندانی منصوبہ بندی بارے شعور بیدار کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :