جے آئی یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ مکمل‘، پشاور لائنز نے میدان مار لیا

پیر 11 جنوری 2016 15:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) جے آئی یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ مقابلے اختتام پذیر ، پشاور لائنزنے فائنل میں عبا س الیون کو چار بال سے شکست دی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی ، صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر گوندل ، امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابرحسین اعوان ، صدر تاجران انصاف پشاور شاہد خان ، صدر الخدمت تاجران ضلع پشاور عبدالقادر صراف ، صدر جے آئی یوتھ پشاور حافظ حمیداللہ ، ٹاؤن ون امیر سراج الدین قریشی ، جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ پشاور صدیق الرحمن پراچہ ، پی کے ٹو امیر رضوان صراف ، پی کے تھری امیر شہزاداحمد خان ، پی کے فور امیر وسابق ناظم خالدگل مہمند ،ٹاؤن ون صدر نورغلام آفریدی ، پی کے تھری صدر سبزعلی خان ، پی کے تھری پریس سیکرٹری کاشف ترابی ، یوسی اکیس صدر داؤد مومند، محمد خان مومند ،ٹاون ون ناظم دفتر سرج الحق اور دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

کرکٹ فائنل مقابلے میں عباس الیون نے پہلے بیٹنگ میں پشاور لائنز کو اٹھ اوورز میں 80رنز ٹارگٹ دی جبکہ پشاور لائنز نے 7اوور زاور دو بالز پر پورا کیا۔ آخر میں مہمان خصوسی نے تمام کھیلایوں میں انعامات تقسیم کئے اور کامیاب پروگرام پر جے آئی یوتھ پی کے تھری کے ذمہ داران اور صدور کو ان کی کاوشوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا اور کامیاب ٹورنامنٹ پر مبارکباد ی بھی دی۔

متعلقہ عنوان :