نیوزی لینڈکر کٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، کین ولیمسن کپتان مقرر
پیر 11 جنوری 2016 15:15
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کین ولیمسن کی قیادت میں 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، آل راوٴنڈر ٹوڈ ایسٹل کو پہلی دفعہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مک کولم مختصر طرز کرکٹ سے کنارہ کشی کے باعث ٹیم میں شامل نہیں۔کیوی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوٴئنٹی میں تین اسپنرز کو ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں اسی لیے 29 سالہ ایسٹل کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ بنا یا گیا ہے۔
مائیک ہیسن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ"ہمیں ہندوستان میں ورلڈٹی ٹوئنٹی کے دوران ممکنہ طورپر اسپن وکٹوں کا سامنا ہوگا جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم تمام پہلووٴں کو مدنظر رکھیں اور ایسٹل ہمارے لیے ایک بہترین ذریعہ ہیں"۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان کے خلاف سیریزمشکل ہوگی۔کیوی ٹیم میں مچل سینٹنر کی صورت میں دوسرے اسپن باوٴلر بھی موجود ہیں۔
تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرام کا موقع دیا گیا، ان جگہ ٹام لیتھام کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، اْن میں کین ولیمسن (کپتان)، کورے اینڈرسن، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، گرانٹ ایلیٹ، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھام، مچل مک کلینگن، ایڈم ملنے، کولن مینرو، لیوک رانچی، مچل سینٹنراور روس ٹیلر شامل ہیں۔ٹام لیتھام صرف پہلے میچ جبکہ روس ٹیلر دوسرے اور تیسرے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم پہلے ہی نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے جہاں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5 سال کی سزابھگتنے والے فاسٹ باوٴلر محمد عامر 5 سال بعد پہلی دفعہ ٹیم کے ساتھ ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ 17 جنوری کو ہملٹن اور تیسرا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.