لاہور : نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں دھرنا ، کلمہ چوک پر میٹرو بس سروس معطل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 14:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء) : لاہورمیں نابیناافراد نے کلمہ چوک پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ہے جس کے بعد میٹرو بس سروس بھی معطل ہو گئی ہے، مظاہرین کاکہناہےکہ حکومت ہر مرتبہ وعدے کر کے مکر جاتی ہے، ہمیں نہ توسرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جا رہی ہیں اور نہ ہی ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نابیناافراد کےدھرنےکے سبب میٹروبس سروس بند ہونے کے باعث بسوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ تاہم ایک طویل انتظار کے بعد ڈائریکٹر سی آئی اے عمر ورک نابینا افراد سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :