اشتعال انگیزتقاریر ، الطاف حسین سمیت دیگر ملزما ن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 11 جنوری 2016 14:04

اشتعال انگیزتقاریر ، الطاف حسین سمیت دیگر ملزما ن کے ناقابل ضمانت وارنٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غداری اوراشتعال انگیزتقاریر کرنے کے ایک اورمقدمہ میں الطاف حسین اوردیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے اورغداری کے الزام میں درج ایک اورمقدمہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کراچی کے نامزد وسیم اختر ،خالد مقبول صدیقی خواجہ اظہار الحسن قمرمنصور اوردیگر ملزمان کے 18جنوری تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تمام مفرور ملزمان کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے جبکہ عدالت نے شاہ لطیف ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس کی جانب سے مذکورہ مقدمہ کاپیش کیاجانے والا چالان بھی منظورکرلیا۔