مضاربہ سکینڈل ،مفتی احسان الحق سمیت چھ ملزمان کی ضمانت درخواستیں خارج ،گرفتار کرنے کا حکم

پیر 11 جنوری 2016 14:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اربوں روپے کے مضاربہ سکینڈل میں ملوث مفتی احسان الحق اورغلام رسول ایوبی سمیت چھ ملزمان کی ضمانت درخواستیں خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزاروں کے وکلاء اور نیب پراسکیوٹر سردار مظفر خان عباسی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے ملزمان کی جانب سے شیڈول کے مطابق متاثرین کو رقم واپس نہ کرنے پر مفتی احسان الحق اور غلام رسول ایوبی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے واضح ر ہے کہ عدالت نے ملزمان کی جانب سے متاثرین کو رقم واپسی کی یقین دہانی پر مفتی احسان الحق کو دس دس لاکھ روپے کے دو ضمانی مچلکوں جبکہ غلام رسول ایوبی کو دس لاکھ روپے مچلکے کے عوض عبوری ضمانت دی تھی یاد رہے کہ اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر بھاری منافع کا لالچ دیکر لوگوں سے فراڈ کے ذریعے مفتی احسان الحق پر ساڑھے آٹھ ارب جبکہ غلام رسول ایوبی پر ساڑھے تین ارب روپے بٹورنے کا الزام عائد ہے ملزمان کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود شیڈول کے مطابق متاثرین کو رقم واپس نہ کرنے پر عدالت نے مفتی احسان الحق غلام رسول ایوبی ، حسین احمد ، محمد خالد ، نذیر احمد اور عبید اللہ کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیدیا جنہیں کمرہ عدالت کے باہر نیب پولیس نے حراست میں لے لیا