سینٹ کی پارلیمانی کمیٹی کی سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی تجویز

تعداد 17 سے بڑھا کر 26 کرنے کی سفارش

پیر 11 جنوری 2016 14:03

سینٹ کی پارلیمانی کمیٹی کی سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) سینٹ نے تیز رفتار انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ کی تجویز دی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹ کے موجودہ ججوں کی تعداد 17 سے 26 کرنے کی تجویز سینٹ کی پارلیمانی کمیٹی نے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کے بعد پیش کی ہے یہ پینل مئی 2015 کو ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا تھا کمیٹی نے تفصیلی رپورٹ کی اور گیارہ اجلاس میں آٹھ نئے بل ڈرافٹ کئے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک بل میں سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد ایکٹ 1994 میں ترمیم کا مطالبہ کیا گیا تھا بل میں مزید کہا گیا ہے کہ ماضی میں ضلعی اور ہائی کورٹس کے ججوں کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے متعدد اقدامات کئے گئے تاہم 1997 سے لے کر سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد رہی ہے رپورٹ کے مطابق بل میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اندازاً آبادی اقتصادی سروری 2014-15 کے مطابق 191.70 ملین ہے اور اتنی بڑی آبادی کے لئے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد صرف 17 ہے جو کہ انصاف میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :