کراچی،شاہراہ فیصل پر تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 11 جنوری 2016 13:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر فٹ پات پر چڑھ گیا، واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

کراچی کی اہم شاہراہ شاہراہ فیصل پرڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق پیچھے سے آنے والی گاڑیاں بھی ٹرالر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں رکشہ اور ٹیکسی سمیت 5 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم ٹریفک پولیس نے فوری طور پر گاڑیوں کو شاہراہ سے ہٹاکر ٹریفک کی روانی کو بحال کرادیا۔

متعلقہ عنوان :