لاہور ، نابینا افراد کے ٹریک پر دھرنے کے باعث میٹرو بس سروس معطل

پیر 11 جنوری 2016 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) لاہور میں نابینا افراد کے مطالبات کے حق میں میٹرو ٹریک پر دھرنے کے باعث میٹرو بس سروس معطل ہوگئی‘ مظاہرین مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے نابینا افراد سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ان کو نوکریاں مہیا کی جائیں گی مگر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی تکالیف کی ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوسکی۔ اس لئے آج وہ احتجاجاً میٹرو ٹریک پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ بے روزگار نابینا افراد کا کہنا تھا کہ ہمیں فوری طور پر نوکریاں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :