پا کستان تمام ہمسایہ ممالک کو اہمیت دیتا ہے ، افغانستان میں قیام امن کیخواہاں ہیں، مذاکرات کے ذریعے ہی افغانستان میں پائیدار امن ممکن ہے اور دیرپا امن کے لیے تعمیری مذاکرات نہایت ضروری ہیں، واضح اہداف کا تعین امن کے قیام کیلئے اہمیت رکھتا ہے، 4 فریقی مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کاچار فریقی مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 11 جنوری 2016 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پا کستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کو اہمیت دیتا ہے ، پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے، سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی افغانستان میں پائیدار امن ممکن ہے اور دیرپا امن کے لیے تعمیری مذاکرات نہایت ضروری ہیں، واضح اہداف کا تعین امن کے قیام کیلیے اہمیت رکھتا ہے، 4 فریقی مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وہ چار فریقی مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد مصالحتی عمل میں طالبان کو مذاکرات کی میز پرلانا ہے، مذاکراتی عمل سے طالبان کیساتھ مذاکرات کی راہ ہموارہوگی اور چارفریقی مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کو اہمیت دیتا ہے اور پاکستان افغانستان میں پائیدار قیام امن کا خواہاں ہے‘ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے تعمیری مذاکرات ضروری ہیں ۔ سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی افغانستان میں پائیدار امن ممکن ہے۔