بھاشا ڈیم بائی پاس روڈ واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گیا

پیر 11 جنوری 2016 12:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) بھاشا ڈیم بائی پاس روڈ واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گیا ، منصوبے میں تاخیر کی وجہ منصوبے کی لاگت بڑھنے سے حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ،سڑک پر کام2012ء میں شروع ہوا تھا جسے 2014میں مکمل ہونا تھا ۔

(جاری ہے)

کرنل (ر) ہمایوں رشید کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھاشا ڈیم کے ذیلی کام نامعلوم وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہیں اس سلسلے میں قراقرام ہائی وے کے ذیلی سڑک کا ٹینڈر جون 2012ء میں کھولا گیا تھا جبکہ کام ستمبر2012ء میں شروع ہوا تھا جو کہ ستمبر2014ء تک مکمل ہونا تھا جو تاحال نہیں ہوسکا ، منصوبے کے فنڈز واپڈا نے مہیا کئے ہیں اور یہ منصوبہ این ایچ اے کی نگرانی میں شروع کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ زمین کے حصول کے لئے ذمہ داری واپڈا کو سونپی گئی تھی جس میں وہ ابھی تک ناکام ہے کیونکہ منصوبے اس کی بنیادی وجہ گلگت اور خیبرپختونخواہ صوبے کے درمیان سرحدی تنازعہ ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت کئی گنا بڑھ جائے گی اور حکومت کو سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :