آر پار تجارت‘ پھر رکاوٹیں

پانچ مال بردار ٹرک مقبولہ کشمیر سے واپس‘ فوری معاملات طے نہ کئے گئے تو ٹرکوں کو مظفر آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا‘ آزاد کشمیر حکام

پیر 11 جنوری 2016 12:49

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) آرپار تجارت پھر تنازعہ کا شکار ہو گئی‘ وادی کشمیر سے پانچ ٹرک سامان اتارے بغیر آزاد کشمیر واپس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آزاد کشمیر سے نو مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر روانہ ہوئے چار ٹرک پستہ گری اور ایک ہربل سے لوڈ تھا کو کشمیر کے اسلام آباد ٹرمینل پر تعینات کسٹم ٹی ایف او اور دیگر عملہ نے لینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ یہ آئٹم دوطرفہ بھارتی لسٹ میں شامل نہیں جبکہ 2008ء سے آج تک پستہ ڈرائی فروٹ کشمیر جاتا رہا ہے اس دوران خالی ٹرکوں کی کراسنگ بھی روک دی گئی۔

رات گئے رابطوں کے بعد دونوں اطراف سے ٹرکوں کی کراسنگ ممکن ہوئی۔ آزاد کشمیر حکام کا کہنا ہے کہ دو روز میں معاملات طے نہ کئے گئے تو کشمیر سے آنیوالے کیلے اور پائن اپیل کے ٹرکوں کو مظفر آباد میں ڈاخل ہونے کی اجازت نہیں دینگے۔

متعلقہ عنوان :