برسبین ٹینس ٹورنامنٹ، مین اینڈ ویمنز سنگل کے ٹائٹل ملوس رانک اور وکٹوریا ازارینکانے اپنے نام کر لئے

پیر 11 جنوری 2016 12:47

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء)برسبین ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز فائنل میں بیلاروس کی ٹینس اسٹار وکٹوریا ازارینکا نے جرمنی کی اینجیلک کربر کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی،جبکہ مینز سنگل میں کینیڈا کے ملوس رانک نے ٹاپ سیڈر راجر فیڈرر کوشکست دے کر برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں فورتھ سیڈ کینیڈا کے ملوس رانک نے ٹاپ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈررکو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-4 رہا۔ یاد رہے کہ رانک کے کیریئر کا یہ 9 واں ٹائٹل ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمن فائنل میں بیلاروس کی وکٹوریا ازارینکا اور جرمنی کی اینجیلک کربر میں جوڑ پڑا، ایونٹ کے بڑے فائنل میں دونوں اسٹار ٹینس پلیئرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔بیلا روس کی ٹینس پلیئر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی انہوں نے میچ میں چھ تین اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔