سائیں سرکار سندھ کے سائیکلسٹوں کے ساتھ ہاتھ کر گئی

پیر 11 جنوری 2016 12:43

سائیں سرکار سندھ کے سائیکلسٹوں کے ساتھ ہاتھ کر گئی

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11جنوری- 2016ء) سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے سائیکلسٹوں کے ساتھ ناقدری کی انتہا کردی ، 15 کلومیٹر سائیکل ریس کی انعامی رقم کے نام پرباصلاحیت کھلاڑیوں کی تذلیل کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائیکلسٹ سے ہاتھ ہوگیا ، روشنیوں کے شہر میں شہید بے نظیر بھٹو کے نام پر سائیکل ریس کروائی گئی ۔

(جاری ہے)

15 کلومیٹر فاصلے کی ریس میں 50 سائیکلسٹ کو بلایا گیا ۔

سب سے پہلے فنش لائن عبورکرنے والوں کو بڑے انعام کی توقع تھی لیکن آرگنائزرز نے فاتح سائیکلسٹ کوصرف 2500 روپے یعنی فی کلومیٹر166 روپے پر ٹرخادیا ۔ دوسرے نمبر والے کو 2000روپے یعنی فی کلومیٹر 133 روپے اور تھرڈ پوزیشن والے کو 1000 روپے یعنی 66 روپے فی کلومیٹر روپے تھما دیئے گئے ۔ یہ سائیکل ریس سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے منعقد کی تھی ۔