ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی آرمی پبلک اسکول پشاور میں رونمائی

پیر 11 جنوری 2016 12:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی آرمی پبلک اسکول پشاور میں کی گئی،پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی پر امید ہیں کہ یہ ٹرافی پاکستان ہی کی ہو گی۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کا ورلڈ ٹور جاری ہے، ٹرافی پشاور کے آرمی پبلک اسکول پہنچی جہاں پر وقار تقریب میں پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ، آئی سی سی مارکیٹنگ کے نمائندے ریمنڈ اور اسکول کے بچوں نے رونمائی کی۔

اس موقع پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم اچھی ہے اور امید ہیں کہ یہ ٹرافی ایونٹ کے بعد بھی پاکستان ہی پہنچے گی۔ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کا ورلڈ ٹور 31 دسمبر کو ممبئی سے شروع ہوا تھا، ٹرافی آج لاہور میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی اور دو دن بعد ٹرافی بنگلا دیش لیجائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :