بھارتی بلے باز نے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں ایک اوور میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 جنوری 2016 12:14

بھارتی بلے باز نے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں ایک اوور میں زیادہ رنز کا عالمی ..

بروڈا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11جنوری- 2016ء) بھارت کے مقامی ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ مشتاق علی ٹرافی میں بروڈا کے آل راؤنڈ ہرادیک پانڈیا نے دہلی کے میڈیم فاسٹ باؤلر آکاش سوڈان کے خلاف ایک اوور میں زیاد ہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

وڈوڈرا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایک موقع پر بروڈا کی ٹیم نے 18اوور ز میں محض93رنز سکور کیے تھے اور میچ پر دہلی کی گرفت مضبوط تھی تاہم 22سالہ آل راؤنڈ ر نے دہلی کے میڈیم پیسر پر چڑھائی کر تے ہوئے ایک ہی اوور میں بلے سے 34رنز سمیت مجموعی طور پر 39رنز بنا کر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اوور میں زیادہ زیادہ سکور کا نیا عالمی ریکار ڈ بنا ڈالا ،اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سکاٹ سٹائرس کے پاس تھا جنہوں نے انگلش ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سسیکس کی جانب سے جولائی 2012ء میں گلوسٹر شائر کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

اس اوور سے قبل آکاش نے اپنے3اوورزمیں محض 8 رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کررکھی تھیں ۔ ریکارڈ بنانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ہرادیک پانڈیا کا کہنا تھا کہ انہوں ایونٹ کے گزشتہ میچ میں آکاش کی باؤلنگ دیکھی تھی اور کافی متاثر ہوئے تھے ، انہوں نے 19ویں اوور میں آکاش پر چڑھائی کا پلان بنایا تھا تاہم انہیں ایک اوور میں 40رنز سکور کرنے کی امید نہیں تھی ۔