بھارتی سلامتی مشیر کی پاک بھارت مذاکرات منسوخی کی تردید

پیر 11 جنوری 2016 12:14

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول نے پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات کی منسوخی کی خبروں کی تردید کر دی۔جب کہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول نے اپنے ایک انٹرو یو میں کہا کہ انہوں نے کسی بھارتی اخبار کو پاک بھارت مذاکرات منسوخی سے متعلق انٹرویو نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ صحافیوں سے بات کرتے ہیں،لیکن انھیں یاد نہیں کہ ایسا کوئی انٹرویو دیا، اجیت دوول نیایسا کوئی بھی بیان دینے کی سختی سے تردید کی ہے۔ اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے اجیت دووال کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ جب تک پاکستان پٹھان کوٹ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا اور بھارت پاکستان کے ان اقدامات سے مطمئن نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان کوئی امن مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ پاکستان اور بھارت کی سیکرٹری خارجہ کی ملاقات 15 جنوری کو شیڈول ہیں۔ جس میں دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ برس نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے حریت پسند کشمیری رہنماوٴں سے ملاقات کا بہانہ بنا کر اسلام آباد میں ہونے والے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ کر دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :