قومی ون ڈے ٹورنامنٹ ، فہرست میں نام نہ ہونے کے باوجود نیشنل بنک کے کھلاڑی کے فیلڈنگ کرنیکا انکشاف

پیر 11 جنوری 2016 11:59

قومی ون ڈے ٹورنامنٹ ، فہرست میں نام نہ ہونے کے باوجود نیشنل بنک کے کھلاڑی ..

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11جنوری- 2016ء) پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں اتوار کو ایک ایسا واقعہ ہو گیا جس نے سب لوگوں کو حیران کر دیا ، قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک کی ٹیم کی مہیا کردہ لسٹ میں جس کھلاڑی کا نام ہی نہ تھا وہ کسی اور کھلاڑی کی جگہ فیلڈنگ کرتا رہا ۔

(جاری ہے)

قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک کے کھلاڑی عدنان رسول راولپنڈی کی ٹیم کے خلاف 11اوور تک فیلڈنگ کرتے رہے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا نام مہیا کی گئی لسٹ میں شامل ہی نہ تھا اور فیلڈ ایمپائر ضمیر حیدر، راشد خان اور میچ ریفری بھی اس سے لاعلم رہے ۔ یہ لسٹ اے کرکٹ میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے ۔