سیف گیمز ، قومی فٹبال ٹیم کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز 16 جنوری کو شروع ہونگے

پیر 11 جنوری 2016 11:41

سیف گیمز ، قومی فٹبال ٹیم کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز 16 جنوری کو شروع ..

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز 16 جنوری کو ملٹی پرپز سپورٹس سنٹر ایف سکس میں شروع ہونگے۔ فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے بتایا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

حاجی طارق محمود سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ ممبران میں عدنان ملک، یونس طارق اور رانا تنویر احمد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 12 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور قومی ٹیم دوسری ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چیمپئن شپ 4 فروری سے بھارت کے شہرگوا میں شروع ہوگی، جس میں 5 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں دفاعی چیمپئن پاکستان سمیت بھارت، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیشن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 7 فروری تک جاری رہے ہیں ۔