کراچی، پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر

پیر 11 جنوری 2016 11:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) سفاری پارک کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے‘ واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی اڑتالیس انچ موٹی لائن میں لیکج کے باعث یہ مسئلہ پیش آیا ہے اور پانی کی نکاسی کے لئے مشینری طلب کرلی گئی ہے جبکہ والو بند کرکے پانی کا رساؤ روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یونیورسٹی روڈ خاصی مصروف روڈ ہے اور پانی کے کھڑے ہونے کے باعث ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :