کراچی،ٹرالر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا ،5گاڑیوں کا نقصان

پیر 11 جنوری 2016 11:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر فٹ پات پر چڑھ گیا، واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

کراچی کی اہم شاہراہ شاہراہ فیصل پرڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق پیچھے سے آنے والی گاڑیاں بھی ٹرالر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں رکشہ اور ٹیکسی سمیت 5 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم ٹریفک پولیس نے فوری طور پر گاڑیوں کو شاہراہ سے ہٹاکر ٹریفک کی روانی کو بحال کرادیا۔

متعلقہ عنوان :