کراچی، لیاری پولیس کی کارروائیاں بھاری اسلحہ برآمد ،ملزم فرار

پیر 11 جنوری 2016 11:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کاروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا تاہم گینگ وار ملزم گلابو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

بغدادی کے علاقے شاہ بیگ لائن میں پولیس نے گینگ وار ملزم گلابو کے اڈے پر چھاپہ مارا،کاروائی کے دوران ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاجبکہ گلابو کے اڈے سے بھاری تعداد میں اسلحہ منشیات دستی بم برآمد کر لیے گئے۔ملزم گلابوبابا لاڈلہ کا کمانڈر اور پولیس کو قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری میں مطلوب تھا ۔

متعلقہ عنوان :